فواد خان نے امیتابھ اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی اداکار فواد خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہے اور انہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

177314
فواد خان نے امیتابھ اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ فلم "خوبصورت" سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہے اور انہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں کی ماہانہ بنیادوں پر باکس آفس پر ان کی کارکردگی، مقبولیت اور شہرت کی بنیاد پر ریٹنگ دینے والی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم خوبصورت کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان کا نمبر پانچواں ہے۔


فواد خان نے مقبولیت میں بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان سمیت متعدد بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ،2010 میں بھارتی فلم انڈسٹری میں فلم تیرے بن لادن کے ذریعے مشہور ہونے والے پاکستانی اداکار علی ظفر کا بھی 38 واں نمبر ہے۔
ویب سائٹ نے ریٹنگ کے اعتبار سے پہلا نمبر سلمان خان کو دیا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ہرتیک روش، تیسرے پر شاہ رخ خان اور چوتھا نمبر اکشے کمار کا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں