یونان میں ترک فلم کا گالا

"محبت کی ہجرت" نامی فلم کا پہلا شو اداکاروں اور مہمانوں کی کثیر تعداد کی شراکت سے گیومل جینے میں پیش کیا گیا

172470
یونان میں ترک فلم کا گالا

یونان کے مغربی علاقے تھریس میں عکس بندی کردہ پہلی ترک فلم "محبت کی ہجرت" کے لیے گالا شب کا اہتمام کیا گیا۔
پہلے شو کو دیکھنے والے ترک اور یونانی شائقینِ فنون نے فلم کو خاصا سراہا۔
جزیرہ بوزجا سے گیومل جینے تک پھیلی ہوئی ایک عشقیہ داستان کو بیان کرنے والی "محبت کی ہجرت" میں ترکی اور یونانی زبان کا بھی امتزاج پیش کیا گیا ہے۔
گیومل جینے میں منعقدہ گالا شب میں فلم کے اداکاروں سمیت مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فلم کے پروڈیوسر جینگیز بودُر کا کہنا ہے کہ اس فلم کو سیاسی عناصر سے پاک رکھا گیا ہے۔
اس فلم کی ہدایت کارہ پھیلِن بودُر ، اداکاروں میں سے ایک جہان بوُدر اور فلسماز ان کے والد جینگیز بودُر ہیں۔
یونان میں دکھائی جانے والی فلم کو سلانیک فلمی میلے میں بھی جگہ دیے جانے کی خاطر درخواست دی گئی ہے۔
اس فلم کو اس سے قبل وان اور ایل آزع فلمی میلے میں بہترین کوشش کا ایوارڈ عطا کیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں