موسیقی تشد روکنے ہی کا نام ہے: طاہرہ سید

پاکستان کلاسیکی موسیقی میں اس مقام پر نہیں ہے جس پر اسے ہونے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں لوگ موسیقی میں بڑی گہری دلچسپی لیا کرتے تھے اور اس کلاسیکی موسیقی کے لیے وقت بھی نکالا کرتے تھے

172731
موسیقی  تشد روکنے ہی کا نام ہے: طاہرہ سید

پاکستان کلاسیکی موسیقی میں اس مقام پر نہیں ہے جس پر اسے ہونے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں لوگوں میں موسیقی میں بڑی گہری دلچسپی تھی اور لوح اس کلاسیکی موسیقی کے لیے وقت بھی نکالا کرتے تھے
گلوکارہ طاہرہ سید نے کہا ہے کہ موجودہ نسل اب ہماری موسیقی ٗ کلچر اور روایات کو بھولتی جا رہی ہے، اسی لیے ہماری موسیقی زوال سے دوچار ہے۔ ہمیں اگر زندی رہنا ہے تو موسیقی کا سہار لینا ہوگا جو کہ روح کی غذا ہے۔
انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب وہ میوزک واپس نہیں آ سکتا جو ہمارے شاندار ماضی کا حصہ تھا‘ طاہرہ سید نے کہا اب سے 50برس قبل زندگی سادہ تھی، میوزک شوق سے سنا جاتا تھا۔ اب لوگوں کے پاس وقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اگر موسیقی میں دلچسپی لیں تو معاشرے میں اس سے تشدد کم ہو گا اور لوگوں کے مزاجوں میں بڑی اہم تبدیلی ہوگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں