ماہِ محرم کی پہلی افطاری

اس سال ترکی میں پہلی دفعہ ماہِ محرم میں مسجد کے صحن میں افطار خیمہ لگایا گیا ہے

171479
ماہِ محرم کی پہلی افطاری

ہجری سال کے ساتھ ماہِ محرم کل سے شروع ہو گیا ہے۔

یوم عاشور کے نام سے پہچانے جانے والے ان دنوں میں عاشورے نامی پکوان پکایا اور تقسیم کیا جاتا ہے اور روزے رکھے جاتے ہیں۔
اس سال ترکی میں پہلی دفعہ ماہِ محرم میں مسجد کے صحن میں افطار خیمہ لگایا گیا ہے۔
ترکی ہلالِ احمر نے علوی بیکتاش سوسائٹی کے ساتھ مل کر انقرہ میں حاجی بائرام ولی جامع مسجد کے صحن میں افطاری کا خیمہ لگایا ۔
اس افطاری خیمے میں ہزاروں کی تعداد میں روزہ داروں نے ماہِ محرم کا پہلا روزہ افطار کیا۔
محکمہ مذہبی امور کے وزیر محمت گیورمیز نے بھی ایک پیغام شائع کر کے ہجری سال کے آغاز کی مبارکباد پیش کی۔
پیغام میں محمت گیورمیز نے کہا کہ "ہماری دعاہے کہ یہ ماہِ محرم ترک ملت اور عالم اسلام کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے۔ اس مہینے میں ہم سب ایک مشترکہ غم اور افسوس کے ساتھ حق و انصاف کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے والے حضرت امام حسین علیہ السلام کو اور دیگر شہدائے کربلا کویاد کریں گے۔ اس مہینے میں ہماری اللہ سے یہی دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو صحرائے کربلا میں تبدیل ہونے سے بچائے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں