مسئلہ قارا باغ کو اجاگر کرنے کےلیے نمائش کا اہتمام

ترکی کے قائد ایوان جیلد چیچک نے انقرہ میں تین نسلیں اور ایک قتلِ عام نامی تصاویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بائیس سال سے یہ مسئلہ جوں کا توں موجود ہے جس پر دنیا کے بیشتر ممالک کے ہونٹوں پر چُپ کا تالا پڑا ہوا ہے

130125
مسئلہ قارا باغ کو اجاگر کرنے کےلیے نمائش کا اہتمام

ترکی کے قائد ایوان جیلد چیچک نے انقرہ میں تین نسلیں اور ایک قتلِ عام نامی تصاویری نمائش کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاراباغ کا تنازعہ خود کو تُرک محسوس کرنے والے تمام افراد کا مشترکہ المیہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بائیس سال سے یہ مسئلہ جوں کا توں موجود ہے جس پر دنیا کے بیشتر ممالک کے ہونٹوں پر چُپ کا تالا پڑا ہوا ہے ۔
جناب چیچک نے کہا کہ متعدد ممالک بعض سماجی تنظیموں،انسانی حقوق کی آزادی کا رونا رونے والوں سمیت شام و عراق اور یوکرین کی صورت حال پر احتجاج کرتے ضرور نظر آتے ہیں لیکن بائیس سال سے جاری قارا باغ کے مسئلے پر بات چیت کا وقت جب آتا ہے تو سب کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ قارا باغ میں ایک ملین ترک افراد در بدر ہوکر اپنے حقوق سے محروم کیے جا چکے ہیں۔
یہ نمائش انقرہ کے بعد استنبول، بیلجیئم اور ہالینڈ میں بھی لگائی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں