جنوبی کوریا میں استنبول کا تعارف

استنبول جنبوی کوریا میں کے عنوان کے تحت منعقدہ نمائش اور سرگرمیوں میں کوریائی شہری گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

126863
جنوبی کوریا میں استنبول کا تعارف

جنوبی کوریا میں استنبول میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
کوریا میں استنبول اور ترک ثقافت کو متعارف کروائی گئی سرگرمیوں کو تین روز تک 50 ہزار شائقین نے دیکھا۔
جنوبی کوریا کے شہر جیونگ جو میں"استنبول کوریا میں، 2014" پروگرام جاری ہے۔
ہزار ہا کوریائی شہریوں نے استنبول اور ترک ثقافت کو قریب سے جاننے کے لیے نمائشی ہال کو بھر دیا۔
ترک شہدا کے قبرستان کے موجود ہونے والے بوسان اور سیول میں بھی کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔
سیول کلچرل پیلس میں بھیڑ لگانے والے کوریائی شہریوں نے مہتر بینڈ کے شو کو بڑے اشتیاق سے دیکھا۔
ترکی کے جنوبی کوریا میں سفیر ارسلان حقان اوکچال کا کہنا تھا کہ اس خوبصورت پروگرام نے دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید پختگی دلائی ہے۔
جیونگ جو میں"استنبول، کوریا میں" پروگرام 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں