عدنان بین الاقوامی گولڈن کون فلم فیسٹیول شروع ہو گیا

فلم فیسٹیول 21ستمبر تک جاری رہے گا اور اس میں کُل 215 فلموں کی نمائش کی جائے گی

126671
عدنان بین الاقوامی گولڈن کون فلم فیسٹیول شروع ہو گیا

عدنان بین الاقوامی گولڈن کون فلم فیسٹیول شروع ہو گیاہے۔

فلم فیسٹیول 21ستمبر تک جاری رہے گا اور اس میں کُل 215 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

کثیر تعداد میں کانسرٹ، ورکشاپیں، نمائشیں اور مباحثے فیسٹیول میں رنگ بھریں گے۔

طویل دورانیے کی فلموں میں مچھلی، مجھے تم بیان کرو، سمندر کی سطح، فراق، وہ چلے گئے، شاعر اور پاگل، میرے اندر کی مچھلی، میں کیوں تراسکووسکی نہیں بن پا رہا، نرگس خانم، سلسلے، مٹی کی روح، بارش ، قیامت کا پھول اور سفر بر ہونا ،نامی فلموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
فیسٹیول کے پہلے دن کی تقریبات میں ٹی آرٹی کی پروڈکشن تین دستاویزی فلمیں بھی نمائش کی جائیں گی۔
ہدایتکارہ مہربان سیزین کی "چیمپئن نہ بھی بنیں تو بھی"، گل بیوک بیشے کی"میرا موتی دانتوں والا بھائی" اور پنار اوکان کی "کٹائی کا موسم" نامی دستاویزی فلمیں بھی نمائش کی جائیں گی۔
فیسٹیول کے تمام ایوارڈوں کو 20 ستمبر کی رات کو متوقع تقریب میں حقداروں کے حوالے کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں