جنوبی کوریا میں استنبول فیسٹیول

جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں استنبول فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جو 10 روز تک جاری رہے گا

125146
جنوبی کوریا میں استنبول فیسٹیول

جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں استنبول فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جو 10 روز تک جاری رہے گا۔

استنبول۔گیونگ جو عالمی ثقافتی ایکسپو کے کوریا دفتر کی طرف سے "گیونگ جو 2014 میں استنبول" کے عنوان سے منعقدہ فیسٹیول کا افتتاح استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کے چئیر مین قدیر توپباش نے کیا۔
فیسٹیول ہوانگ سیونگ پارک میں مارچ کے ساتھ شروع ہوا، اس پارک کو ایک چھوٹے سے استنبول کی شکل دی گئی ہے۔
اس فیسٹیول میں ترکی سے مہتر بینڈ اور 300 فنکار اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور استنبول کی ثقافت، تاریخ، دستکاریوں اور دستر خوان کے تعارف کی اہمیت کا حامل یہ فیسٹیول 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول میں استنبول تھئیٹر گروپ کے "کھیل " نامی تھئیٹر کی بھی نمائش کی جائے گی اور کوریا کے فنکاروں کی ڈائریکشن میں متوقع "شاہرائے ریشم شاہرائے موسیقی" نامی کانسرٹ میں متعدد ممالک سے عوامی فنکاروں کو ایک جگہ جمع کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں