استنبول جنوبی کوریا میں

سال 2013 میں جنوبی کوریا استنبول میں تھا اور اب استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ نے استنبول کے تعارف کے لئے جنوبی کوریا کے شہر گونجُو میں کیمپ لگا لیا ہے

122327
استنبول جنوبی کوریا میں

سال 2013 میں جنوبی کوریا استنبول میں تھا اور اب استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ نے استنبول کے تعارف کے لئے جنوبی کوریا کے شہر گونجُو میں کیمپ لگایا ہے۔

گونجو میں تمام گلیاں اور شاہراہیں ترکی کے پرچموں سے سجی ہوئی ہیں یہ تعارفی تقریبات 12 ستمبر کوشروع ہوں گی اور 10 دن تک جاری رہیں گی جن میں جنوبی کوریا کے باشندوں کو استنبول سے متعارف کروایا جائے گا۔
استنبول گونجُو میں تقریبات کے لئے مخصوص کردہ جگہ کے بارے میں جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں ثقافتی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لائے جانے والے سب سے بڑے علاقے کی خصوصیت کا حامل ہے۔
اس علاقے میں ترک سینما، ترک تھئیٹر اور ترک موسیقی سے مثالوں کو اسٹیج پر پیش کرنے کے لئے کانسرٹ کے حصے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ترک دستکاریوں کو متعارف کروانے کے لئے بند بازار بھی لگایا گیاہے۔
اس بازار میں کوریا کے باشندوں کو ابرو کے فن سے لے کر منی ایچر تک بہت سی ترک دستکاریوں سے متعارف کروایا جائے گا۔
بلاشبہ دونیر سے لے کر ترک دستر خون کی بہترین لذّتوں کو بھی تعارفی تقریبات میں پیش کیا جائے گا۔
"استنبول گونجو میں "کے عنوان سے یہ تقریبات 12 ستمبر کو استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ کے چئیرمین قدیر توپباش اور کورین حکام کی شرکت سے متوقع افتتاحی پروگرام سے شروع ہوں گی۔
واضح رہے کہ سال 2012 میں ترکی آنے والے سیاحوں کے حوالے سے جنوبی کوریا فہرست میں 20 ویں نمبر پر تھا۔
سال 2013 میں استنبول میں"جنوبی کوریا استنبول میں " کے عنوان سے منعقد کی جانے والی تقریبات کے بعد جنوبی کوریا کے ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہو ا اور اس وقت ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے جنوبی کوریا فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں