میرا نے عمران خان سے شادی کا ارادہ ظاہر کر دیا

اگر عمران خان کبھی مجھے شادی کا کہیں تو میرا جواب یقیناً ہاں میں ہو گا: میرا

118235
میرا نے عمران خان سے شادی کا ارادہ ظاہر کر دیا

پاکستان کی ہمیشہ خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا نے اپنے بیان سے ایک دفعہ پھر اپنے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

میرا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سابقہ کرکٹر اور با اثر سیاست دان عمران خان کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔
عمران خان کی حالیہ تقریر کے بعد کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیا پاکستان بنانے کے بعد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اداکارہ میرا نے ان کی خواہش کو حقیقت بنانے کے لئے قدم آگے بڑھایا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ "عمران خان ایک بہت وجیہہ انسان ہیں۔ اگر وہ کبھی مجھے شادی کے لئے کہیں تو میرا جواب یقیناً ہاں میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں عمران خان کو نئے پاکستان میں وزیر اعظم کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں"۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو اپنی شادی کے لئے ریاض گنجی کا ڈیزائن کردہ لباس لینے کا مشورہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ میرا ان دنوں ریاض گنجی کے فیشن شو میں ماڈلنگ کر رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں