ٹوکیو میں ایر توغرل فریگیٹ کی یاد منائی گئی

جاپان میں 1890 میں ایک المیہ حادثے کے نتیجے میں ڈوبنے والی اور ترک۔جاپان تعلقات کی بنیاد رکھنے والی ایرتوغرل فریگیٹ کی یاد میں دارالحکومت ٹوکیو میں ایک کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا

117087
ٹوکیو میں ایر توغرل فریگیٹ کی یاد منائی گئی

جاپان میں 1890 میں ایک المیہ حادثے کے نتیجے میں ڈوبنے والی اور ترک۔جاپان تعلقات کی بنیاد رکھنے والی ایرتوغرل فریگیٹ کی یاد میں دارالحکومت ٹوکیو میں ایک کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

جاپانی حکومت کے تعاون سے کل منعقد ہونے والے اس دوستی کانسرٹ میں فریگیٹ کے لئے جاپانی اور ترکی زبان میں لکھے گئے اوپیرا کو اسٹیج کیا گیا۔
کانسرٹ میں 2500 افراد نے شرکت کی لیکن سب سے نمایاں مہمان جاپانی پرنس آکیکو میکاسا تھے۔
سائن ویژن کی رفاقت میں یہ کانسرٹ، ترکی کے سرکاری اوپیرا فنکاروں اور جاپان کے سرکاری اوپیرا فنکاروں پر مشتمل ٹیم کی طرف سے منعقد کیا گیا۔
اوپیرا کے اختتام کے قریب فریگیٹ کے شہید کپتان عثمان پاشا کے بھائی کی نواسی سیرا یلماز کو اسٹیج پر دعوت دی گئی۔
سیرا یلماز نے جاپانی زبان میں ہال میں موجود تماشائیوں کو سلام کیا۔
واضح رہے کہ ایرتوغرل فریگیٹ کو 1890 میں جاپان کے سفر سے واپسی پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں فریگیٹ سمندر برد ہو گیا تھا۔
اس حادثے میں 587 ترک نیول اہلکار شہید ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں