شگاگو میں ترک میلے کا اہتمام

ترک لوک رقص اور کھانوں میں امریکی شہریوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا

115688
شگاگو میں ترک میلے کا اہتمام

متحدہ امریکہ کے شہر شگاگو میں ترک میلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
بارہویں بار منعقد ہونے والے اس میلے میں لوک رقص اور علاقائی کھانوں سے امریکی شہریوں کو متعارف کرایا گیا۔
ترکی سے امریکہ جانے والے لوک رقص طائفے نے زائرین سے بڑی داد وصول کی۔
یہاں پر ترک روایتی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ۔ جن میں ترک دونیر یعنی شاورما میں امریکی اور ترک زائرین نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس کھانے سے لطف اندوز ہوئی۔
ماراش آئس کریم کو بھی خاصا پسند کیا گیا ۔ یہ میلہ آج بھی جاری رہے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں