دیوارِ چین کے تحفظ کےلیے خصوصی کمیٹی کا قیام

چین کے وقف برائے تحفظ ِ قومی ورثے نے دیوارِ چین کے تحفظ کےلیے 2٫9 ملین ڈالر کے عطیات جمع کرنے سمیت ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی ہے

111450
دیوارِ چین کے تحفظ کےلیے خصوصی  کمیٹی کا قیام

دیوارِ چین کے تحفظ کےلیے حکومت نے ایک خصوصی فنڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کے مطابق ، چین کے وقف برائے تحفظ ِ قومی ورثے نے دیوارِ چین کے تحفظ کےلیے 2٫9 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے ہیں۔
علاوہ ازیں، اس رقم کے استعمال کےلیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ یونیسکو کی طرف سے سن 1986 میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل اکیس ہزار 196 کلومیٹر لمبی دیوارِ چین کو دنیا کی طویل ترین تاریخی تعمیرات میں برتری حاصل ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں