ولیمز نے خود کشی کی تھی:کیلیفورنیا پولیس

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ معروف امریکی مزاحیہ اداکار رابن ولیئمز نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کی ہے

89630
ولیمز نے خود کشی کی تھی:کیلیفورنیا پولیس

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ معروف امریکی مزاحیہ اداکار رابن ولیئمز نے خودکشی کی ہے۔
تریسٹھ سالہ رابن ولیئمز پیر کے روز اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔
بتایاگیا ہے کہ روبن ولیئمز ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انھوں نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی موت گلا گھٹنے سے ہوئی لیکن حکام حتمی طور پر اعلان سے پہلے ولیئمز کے جسم سے لیے جانے والے نمونوں کے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں۔
رابن ولیئمز کی مقبول فلموں میں سے ایک’گڈ مارننگ ویت نام‘ ہے۔ انھیں فلم ’گڈ ول ہنٹنگ‘ میں بہترین کردار پر آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔
ولیئمز ماضی میں شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے نجات حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں