لارن بکال 89 سال کی عمر میں وفات پا گئیں

اپنی بھاری آواز اور ایک مختلف خوبصورتی کی وجہ سے انہیں ہالی وُڈ کے زرّیں دور کی دیوِیوں میں سے ایک قبول کیا جاتا ہے

89844
لارن بکال 89 سال کی عمر میں وفات پا گئیں

امریکہ کی معروف فنکارہ لارن بکال 89 سال کی عمر میں وفات پا گئی ہیں۔
وہ 1924 میں بروک لین میں پیدا ہوئیں۔
اپنی بھاری آواز اور ایک مختلف خوبصورتی کی وجہ سے انہیں ہالی وُڈ کے زرّیں دور کی دیوِیوں میں سے ایک قبول کیا جاتا ہے۔
بکال نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1944 میں فلم "To Have or Have Not " میں ہالی وُڈ کے افسانوی اداکاروں میں سے ہیمفری بوگارٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر کے کیا۔
انہوں نے فلم How to Marry a Millionaire میں بکال نے مارلن منرو کے ساتھ مل کر مرکزی کردار ادا کیا، 1953 میں 'براڈ وے' میں اور 1970 میں 'Aplause ' میں کردار ادا کیا اور 1981 میں " Woman of the year " میں کردار کی وجہ سے پہلی دفعہ ٹونی ایوارڈ حاصل کیا۔
ڈیزائننگ ویمن اور Murder in the Orient Express جیسی 30 سے زائد فلموں میں کردار ادا کیا اور 1996 میں the mirror has tow faces میں کردار پر آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے امیدوار منتخب ہوئیں۔
سینما فنون اور سائنسز اکیڈمی نے 2009 میں ہالی وُڈ کے زرّیں دور کے اہم ترین ناموں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے بکال کو خصوصی آسکر ایوارڈ دیا۔
بکال کو By mayself بائیو گرافی پر قومی کتاب ایوارڈ دیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں