دلیپ کمار کا گھر قومی اثاثہ

حکومت پاکستان نے دلیپ کمار کے گھر کو قومی اثاثہ قرار دیا ہے

128797
دلیپ کمار کا گھر قومی اثاثہ

پاکستان کے شہر پشاور میں بالی وُڈ کے تجربہ کار ایکٹر دلیپ کمار کے گھر کو قومی اثاثہ قرار دیا گیاہے۔
اطلاع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کو قومی اثاثہ قرار دیا ہے۔
حکومت اس گھر کو ایک عجائب گھر میں تبدیل کرے گی جو ایک افسانوی اداکار کے پشاور سے ممبئی تک کے سفر کی کہانی سنائے گا۔ عجائب گھر کی ایک گیلری کو ایکٹر کے نام سے معنون کیا جائے گا۔
پاکستانی حکومت اس عجائب گھر کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لئے دلیپ کمار کو بھی مدعو کرے گی۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار ایک 12 بچوں والے پختون خاندان میں 11دسمبر 1922 میں پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پیدا ہوئے۔
اس افسانوی اداکار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران اپنی اداکاری سے لاکھوں انسانوں کو محظوظ کیا اور ہمیشہ محبت، امن اور انسانیت کا پیغام دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں