چھٹے ٹی آر ٹی دستاویزی ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے

فائنل مقابلے میں 34 دستاویزی فلموں نے حصہ لیا جن میں سے "ویب کے عادی" اور "طوفان" نامی دستاویزی فلموں کو پہلے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا

66972
چھٹے ٹی آر ٹی دستاویزی  ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے

چھٹے ٹی آر ٹی دستاویزی ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے ہیں۔
فائنل مقابلے میں 34 دستاویزی فلموں نے حصہ لیا جن میں سے "ویب کے عادی" اور "طوفان" نامی دستاویزی فلموں کو پہلے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔
دستاویزی فلم ڈائریکٹروں کے ساتھ تعاون کرنے اور پُر معنی فلموں کو فلم بینوں تک پہنچانے کے مقصد کے ساتھ منعقدہ "ٹی آر ٹی دستاویزی ایّام" کے کل آخری دن میں ایوارڈ وں کا جوش و خروش تھا۔
استنبول میں منعقدہ ایوارڈ ایوننگ میں استنبول کے گورنر حسین آونی متلو، ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم شاہین اور کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔
ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم شاہین نے کہا کہ اس سے ہمارا مقصد دستاویزی فلم سازی کے ساتھ تعاون کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سرگرمی کے ساتھ دلچسپی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی کیٹیگری میں "بہترین فلم " کا ایوارڈ ہیلا میڈیلیا اور شوش شلام کی تیار کردہ "ویب کے عادی " نامی دستاویزی فلم کو دیا گیا۔
نیشنل پروفیشنل کیٹیگری میں فائنل میں پہنچنے والی فلموں میں کسی کو بھی ایوارڈ کے لائق نہیں سمجھا گیا۔
اس کیٹیگری میں محمت اوزگُر جاندان کی ہدایت کاری میں تیار کردہ "جھاڑیوں کا پرندہ" نامی فلم کو دوسرا ایوارڈ دیا گیا۔
قومی ایمیچوئر کیٹیگری میں بہترین فلم کا ایوارڈ آئیدن کپان جک کی ہدایت کاری میں تیار کردہ فلم "طوفان " کو دیا گیا۔
اس سال اعزازی ایوارڈ سالوں سے ٹی آر ٹی کے عکس بندی ڈائیریکٹر توفیق شین اول کو دیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں