یورو ویژن گانوں کے مقابلے میں آسٹریا نمبر ون

ہالینڈ دوسرے اور سویڈن تیسرے نمبر پر

65776
یورو ویژن گانوں کے مقابلے میں آسٹریا نمبر ون

یورو ویژن گانوں کے مقابلے میں آسٹریا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں میں منعقد ہونے والے گونوں کے مقابلے جس میں 37 ممالک نے شرکت کی آسٹریا کی ٹرانسکسویل خاتون کونچیتا ورسٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
انہوں نے اس مقابلے میں ’رائز لائک آ فونیکس‘ گیت گایا۔ 25 سالہ گلوکارہ کا اصل نام ٹوم نوئےوِرتھ ہے۔ وُرسٹ نے اس مقابلے میں 290 پوائنٹس حاصل کیے۔
دوسرے نمبر پر ہالینڈ کی گلوکارہ رہیں، جنہیں 238 پوائنٹس ملے انہوں نے دی سٹورم کے نام سے گانا گایا جبکہ تیسری پوزیشن سویڈن نے حاصل کی۔ سویڈن نے اس مقابلے میں 218 پواءنٹس حاصل کیے۔
یورو ویژن گانوں کے مقابلے کی بنیاد سن 1956 میں رکھی گئی تھی، جس میں یورپ بھر کے تمام ممالک کے نوجوان گلوکار حصہ لیتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں