ہماری ترقی کا راستہ روکا تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا:چینی صدر

چینی صدر نے بات چیت میں کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام اور مساوی تعاون قائم رکھنا چاہیے تاہم امریکہ نے ہماری ٹیکنالوجی کی ترقی روکی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا

2124126
ہماری ترقی کا راستہ روکا تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا:چینی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق دونوں صدور کے درمیان معاشی روابط، یوکرین اور سائبر سکیورٹی خدشات سمیت مختلف معاملات  پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام اور مساوی تعاون قائم رکھنا چاہیے تاہم امریکہ نے ہماری ٹیکنالوجی کی ترقی روکی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان  کا معاملہ ریڈ لائن ہے جو امریکہ چین تعلقات میں عبور نہیں ہونی چاہیے۔

چینی میڈیا  نے بتایا ہےکہ  صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام اور مساوی تعاون جاری  رکھناچاہیے۔ 

 چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے چینی ٹیکنالوجی کی ترقی روکی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔ 

 دونوں صدور نے انسداد منشیات، مصنوعی ذہانت ، موسمیاتی تبدیلیوں  اور جزیرہ نما کوریا  کی صورتحال پر تعاون کےلیے بھی  اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں،چینی  صدر نے امریکی ہم منصب پر واضح کر دیا کہ  چینی کمپنیوں پر ہر گزرتے وقت پابندیوں کا سلسلہ  کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں