ہیٹی، دو مسلح جتھوں کے مابین تصادم میں 10 افراد ہلاک

8 سے 14 مارچ کے درمیانی عرصے  میں  جتھوں کی پُر تشدد  کارروائیوں کی وجہ سے 16 ہزار 947 افراد کو دارالحکومت  میں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا

2117336
ہیٹی، دو مسلح جتھوں کے مابین تصادم میں 10 افراد ہلاک

ہیٹی میں جتھوں کے درمیان لڑائی میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پورٹ-او-پرنس کے جنوبی علاقے میں دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا۔

ان واقعات میں دونوں فریقین کے 10 ارکان ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی نقل  مکانی تنظیم  (IOM) کے اعداد و شمار کے مطابق 8 سے 14 مارچ کے درمیانی عرصے  میں  جتھوں کی پُر تشدد  کارروائیوں کی وجہ سے 16 ہزار 947 افراد کو دارالحکومت  میں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔



متعللقہ خبریں