کولمبیا: نیتان یاہو عصرِ حاضر کا ہیروڈیس ہے

اقوام متحدہ میں ویٹو کے حق کے سامنے دو ترجیحات ہیں یا تو ظلم اور بربریت کا بول بالا کر دیا جائے یا پھر انسانیت کو تحفظ دیا جائے: صدر گسٹاوو پیٹرو

2106399
کولمبیا: نیتان یاہو عصرِ حاضر کا ہیروڈیس ہے

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ "بم برسا کر بچوں کا قتل بد صورتی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے"۔

گسٹاوو پیٹرو نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو بچوں کے قاتل "ہیروڈیس" سے تشبیہ دی  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے فلسطینیوں کی نسل کشی پر سخت غصہ ہے۔ بم برسا کر بچوں کا قتل ایک کریہہ فعل کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ لاطینی امریکہ کے عوام کی اکثریت نیتان یاہو کی بربریت  کے اور ان کے عصرِ حاضر  کا ہیروڈیس بننے کے خلاف ہے"۔

انہوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزّہ میں فائر بندی بِل کو ویٹو کئے جانے پر بھی تنقید کی اور کہا ہے کہ "انسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف ہے۔ اقوام متحدہ میں ویٹو  کے حق کے سامنے دو ترجیحات ہیں یا تو ظلم اور بربریت کا بول بالا کر دیا جائے یا پھر انسانیت کو تحفظ دیا جائے"۔

واضح رہے کہ صدر گسٹاوو پیٹرو نے جس یہودی بادشاہ 'ہیروڈیس' کی تشبیہ استعمال کی ہے اس کا ذکر 'متی کی انجیل' میں ملتا ہے ۔انجیل کے مطابق  ہیروڈیس  ایک ایسا ظالم بادشاہ تھا جس نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام  کی پیدائش کی خبر ملنے پر اپنا تاج و تخت بچانے کی خاطر تمام نومولود لڑکوں کے قتل کا حکم جاری کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں