روس: دورے کی تاریخ دو طرفہ سہولت کے مطابق طے کی جائے گی

دورے کی تاریخ، مارچ میں روس میں متوقع صدارتی انتخابات اور صدر رجب طیب ایردوان کے پروگرام کو مدّنظر رکھ کر، طے کی جائے گی: دمتری پیسکوف

2099706
روس: دورے کی تاریخ دو طرفہ سہولت کے مطابق طے کی جائے گی

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن اور صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ملاقات کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

دارالحکومت ماسکو سے جاری کردہ بیان میں پیسکوف نے کہا ہے کہ "ہم، دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے لئے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاریخوں پر اتفاق کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ "دورے کی تاریخ کا تعین، مارچ میں روس میں متوقع صدارتی انتخابات اور صدر رجب طیب ایردوان کے پروگرام کو مدّنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ تاریخ طے ہونے پر ہم اپنے ساجھے داروں کو مطلع کر دیں گے"۔



متعللقہ خبریں