امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر مشترکہ حملے

امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے 13 مختلف علاقوں میں حوثیوں کے کُل 36 ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے  ہیں: امریکہ وزارت دفاع

2097160
امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر مشترکہ حملے

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے 36 ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کئے ہیں۔

امریکہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  بحیرہ احمر میں حملوں کی وجہ سے حوثیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے 13 مختلف علاقوں میں حوثیوں کے کُل 36 ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے  ہیں۔ حملوں میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپووں، میزائل سسٹموں، فضائی سسٹموں اور راڈاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ آفس 'سینٹ کوم' نے بھی یمن سے بحیرہ احمر کی طرف فائر کے لئے تیار حوثیوں کے 6 اینٹی شِپ میزائلوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمن میں ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں نے بھی ، دارالحکومت صنعا سمیت 5 شہروں پر ، امریکی اور برطانوی حملوں کا اعلان کیا ہے۔

حوثیوں  کے المسیرہ ٹیلی ویژن نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے صنعا کے ساتھ ساتھ زمار، حجہ اور البیضاء کو نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں