امریکہ: ہم صدر ایردوان کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں

ہم ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے، سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق، پروٹول کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

2093736
امریکہ: ہم صدر ایردوان کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں

امریکہ نے صدر ایردوان کے سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق پروٹوکول کی منظوری دینے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے، سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق،  پروٹول کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم، ان دستاویزات کے واشنگٹن پہنچنے اور سویڈن کے نیٹو کا 32 واں رکن بننے کے، بے صبری سے منتظر ہیں۔ سویڈن کی رکنیت سے نیٹو اتحاد زیادہ مضبوط ہو جائے گا"۔

واضح رہے کہ ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات نے کل سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں صدررجب طیب  ایردوان کے، سویڈن کے نیٹو رکنیت  پروٹوکول  کی، منظوری دینے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں