روس: صدر پوتن کے دورہ ترکیہ کی تیاریاں جاری ہیں

جیسے ہی دونوں سربراہان دورے کی تاریخ پر متفق ہوتے ہیں ہم دورے کا اعلان کر دیں گے: دمتری پیسکوف

2092317
روس: صدر پوتن کے دورہ ترکیہ کی تیاریاں جاری ہیں

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن کے دورہ ترکیہ کی تیاریاں جاری ہیں۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں تازہ موضوعات سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

پوتن کے دورہ ترکیہ کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ "روس اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا موضوع ایجنڈے پر ہے اور ان ملاقاتوں  کی تیاریاں  جاری ہیں۔ جیسے ہی دونوں سربراہان دورے کی تاریخ پر متفق ہوتے ہیں ہم دورے کا  اعلان کر دیں گے"۔

پیسکوف نے آج صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف اور خارکیف شہر پر روسی فوج کے حملوں کی طرف توجہ مبذول کروائی اورکہا ہے کہ یہ حملہ ہفتے کے اواخر میں یوکرینی فوج کی طرف سے دونیتسک پر کئے گئے اور 28 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کا جواب نہیں ہے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم اسپیشل فوجی آپریشن کر رہے  ہیں۔ ہماری فوج، یوکرین انتظامیہ  کی طرح ،سماجی تنصیبات ، شہری رہائشی مراکز اور شہریوں کو نشانہ نہیں بنا رہی۔

واضح رہے کہ روس کے الحاق کردہ علاقے دونیتسک پر ہفتے کے اواخر میں یوکرینی فوج کے حملے میں 28 افراد ہلاک اور  20 زخمی ہو گئے تھے۔

روس وزارت خارجہ نے تمام ذمہ دار حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں سے اس حملے کی مذّمت کرنے کی اپیل کی تھی۔

کریملن نے بھی اس حملے کو خوفناک دہشت گردانہ کاروائی قرار دیا تھا۔



متعللقہ خبریں