ہماری فوج عراق میں رہے گی: پینٹاگون

ترجمان پینٹاگون  نے کہا کہ اس وقت کسی قسم کا منصوبہ زیر غور نہیں ہے ،داعش کے خلاف جنگ  کے لیے  ہماری فوج  اپنے مشن پر  توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے  جو کہ حکومت عراق کی دعوت پر وہاں متعین ہے

2086187
ہماری فوج عراق میں رہے گی: پینٹاگون

امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 پینٹاگون ترجمان بریگیڈئیر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پریس کانفرنس  کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

 ترجمان پینٹاگون  نے کہا کہ اس وقت کسی قسم کا منصوبہ زیر غور نہیں ہے ،داعش کے خلاف جنگ  کے لیے  ہماری فوج  اپنے مشن پر  توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے  جو کہ حکومت عراق کی دعوت پر وہاں متعین ہے۔

 یاد رہے کہ ایرانی نواز حشد الشعبی سے منسلک  شیعہ ملیشیا نجبہ تحریک  کے لیڈروں میں شامل  ابو تقوی السعیدی 4 جنوری کو ایک امریکی  فضائی حملے میں مارا گیا تھا جس کی ذمے داری عراقی حکومت نے  داعش مخالف امریکی زیر قیادت اتحادی قوتوں پر عائد کی تھی ۔

  عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی  نے اپنے بیان میں  حشد الشعبی  کے ہیڈ کوارٹر پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا ان  کی حکومت  اتحادی قوتوں کے ملک سے مکمل خاتمے  کے لیے  دو طرفہ کمیشن  قائم کرنے کا سوچ رہی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں