مشرق وسطی آگ سے کھیل رہا ہے،اشتعال انگیزی روکی جائے : اقوام متحدہ

سیکریٹری جنرل کی نائب ترجمان فلورینسیا سوتو نینو  نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بیروت  میں  ہوئے حملے میں  صالح العاروری کی ہلاکت کے بارے میں  کہا کہ صورتحال کافی تشویش ناک ہے جس سے علاقے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ ہے

2083830
مشرق وسطی آگ سے کھیل رہا ہے،اشتعال انگیزی روکی جائے : اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے مطالبہ کیا ہے کہ  حماس کی رہنما صالح العاروری کی ہلاکت کے بعد خطے میں مزید اشتعال انگیزی سے پرہیز کیا جائے۔

  سیکریٹری جنرل کی نائب ترجمان فلورینسیا سوتو نینو  نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بیروت  میں  ہوئے حملے میں  صالح العاروری کی ہلاکت کے بارے میں  کہا کہ صورتحال کافی تشویش ناک ہے جس سے علاقے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔

 سوتو نینو بے بتایا کہ فی الوقت  اسواقعے سے متعلق تفصیلات واضح نہہیں ہیں البتہ گوٹیرس نے مطالبہ کیا ہے  کہ  خطے میں اعتدال پسندی سے کام لیا جائے۔

 نائَب ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی 1٫9 ملین کی آبادی کے لیے گزشتہ سال  کافی کٹھں سال رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سیکریٹری جنرل دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں