شمالی کوریا کا میزائل کا نیا تجربہ

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپانی حکومت کے عہدیداروں نے  ٹیلی فون پر بات چیت  میں میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

2077698
شمالی کوریا کا میزائل کا نیا تجربہ

جنوبی کوریا اور جاپان نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان (مشرقی سمندر) کی طرف ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا  ہے۔

جاپانی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ جاپان کی طرف داغا گیا  آئی سی بی ایم 73 منٹ تک فضا میں رہا اور شمال میں ہوکائیدو کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے کہا  ہےکہ میزائل جاپانی قومی خصوصی زون سے باہر گرا ہے۔

جاپان کی وزارت برائے  انفراسٹرکچر و ٹرانسپورٹ نے کہا  ہے کہ خطے میں کام کرنے والے فضائی اور سمندری عناصر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق صبح  08.24 پر مشرق کی  جانب ایک ICBM لانچ کیا اور میزائل نے فضا  میں 1000 کلومیٹر کا س فاصلہ طے کیا۔"

جاپان میں مقیم سرکاری کیودو ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپانی حکومت کے عہدیداروں نے  ٹیلی فون پر بات چیت  میں میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

جنوبی کوریائی    نیوز ایجنسی یونہاپ  نے اطلاع دی ہے کہ  تازہ  تجربے کے ساتھ  شمالی کوریا نے رواں سال کےدوران  5 ویں بار تجربہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں