اسرائیل نے اگر فلسطینیوں کو تحفظ نہ دیا تو اسے اسٹریٹیجک شکست ہو سکتی ہے:امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کا تحفظ اسرائیل کی اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک ضرورت بھی ہےاس لیے ہم اسرائیل کو مسلسل زور دے کر بتاتے رہیں گے کہ شہریوں کو تحفظ دے اور ان کے لیے امدادی بہاؤ میں تیزی آنے دے

2072094
اسرائیل نے اگر فلسطینیوں کو تحفظ نہ دیا تو اسے اسٹریٹیجک شکست ہو سکتی ہے:امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کا تحفظ اسرائیل کی اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک ضرورت بھی ہےاس لیے ہم اسرائیل کو مسلسل زور دے کر بتاتے رہیں گے کہ شہریوں کو تحفظ دے اور ان کے لیے امدادی بہاؤ میں تیزی آنے دے۔

 پینٹاگون کے مطابق ، آسٹن نے  کیلیفورنیا میں منعقدہ  ریگن نیشنل فورم سے خطاب کے دوران کہا یہ کام اولین ضرورت بھی ہے، اہم ترین بھی، صحیح ترین بھی اور اسرائیل کے لیے سٹریٹجک اہمیت کا بھی حامل بھی  ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کی غزہ میں جنگ کا امریکہ کی عراق میں جنگ سے تقابل کرتے ہوئے کہا امریکہ نے عراق میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے خلاف آبادی کے اندر لڑائی لڑی ہے،اس کا سبق جو میں نے لمبے عرصے میں عراق میں لڑی جانےوالی جنگ سے سیکھا ہے اس میں شہری جنگ کے حوالے سے ایک دو باتیں بہت اہم ہیں کیونکہ انہی کی وجہ سے ہم داعش کو عراق میں شکست دینے میں کامیاب ہوئے لہذا میں سمجھتا ہوں حماس کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔ 

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ  داعش کے شہروں میں بڑے اثرات بن چکے تھے اس لیے بین الاقوامی جنگی اتحاد کو شہروں میں داعش کے خلاف لڑائی میں بہت سخت محنت کرنا پڑی تاکہ شہریوں کو جنگ کے باوجود بچایا جا سکےاور انسانی بنیادوں پر بھی چیزیں آگے بڑھا سکیں، ہم نے عراق میں جنگ کے دوران اس چیز کا مشکل ترین وقتوں میں بھی خیال رکھا تھا۔

امریکی وزیر دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  شہروں کے اندر جنگ جیتنے کی ایک ہی صورت ہے کہ آپ شہریوں کی ہلاکتیں نہ کریں بلکہ انہیں تحفظ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ آپ نے اس طرح کی جنگوں میں دیکھا ہے جنگ کا مرکزِ  ثقل شہری آبادی ہی ہوتی ہے، اس لیے اگر آپ ا ُنہیں  ہی  دشمن کےاسلحے کی طرف دھکیل دیں گے تو آپ کی اسلحے کی بنیاد پر ہونے والی فتح سٹریٹیجک شکست میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ 

میں نے  انہیں  واضح طور پرکہا ہے کہ فلسطینی عوام کو غزہ میں ہلاکتوں سے بچانا اسرائیل کی اخلاقی ذمہ داری کے علاوہ حکمت عملی کی ضرورت بھی ہے۔ 

 



متعللقہ خبریں