نائجیریا، گزشتہ ہفتے کے دوران 52 دہشت گرد فوجی کاروائیوں میں مارے گئے

کارروائیوں میں 52 دہشت گرد مارے گئے اور درجنوں دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

2071714
نائجیریا، گزشتہ ہفتے کے دوران 52 دہشت گرد فوجی کاروائیوں میں مارے گئے

نائجیرین  فوج کی  ملک کے شمال مشرق میں گزشتہ ہفتے کاروائیوں میں 52 دہشت گرد مارے گئے۔

وزارت دفاع کے میڈیا آپریشنز کے ڈائریکٹر ایڈورڈ بوبا نے بتایا کہ فوج نے گزشتہ ہفتے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا ۔

بوبا نے بتایا کہ کارروائیوں میں 52 دہشت گرد مارے گئے اور درجنوں دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ان کاروائیوں کے دوران تنظیم کے سرغنہ سمیت 204 دہشت گردوں کو  پکڑنے کا ذکر کرنے والےبو با نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں