نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا

نائیجیریا ایئر فورس کا عسکری ہیلی کاپٹر صوبہ ریورز میں گِر کر تباہ ہو گیا

2071504
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا

نائیجیریا ایئر فورس NAF کا عسکری ہیلی کاپٹر صوبہ ریورز میں گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔

این اے ایف کے ترجمان ایڈورڈ گیبویٹ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ایم آئی۔35 پی عسکری   ہیلی کاپٹر ، صوبہ ریورز میں پیٹرول چوروں کے خلاف آپریشن کے لئے، پرواز لینے کے بعد گِر گیا ہے"۔

گیبویٹ  نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں موجود 5 فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں  اور انہیں طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں