امریکہ دوبارہ اسرائیل کے سامنے ڈھال بن گیا

حماس، اپنے فوجیوں اور ہیڈ کوارٹر کو ہسپتال کے نیچے زیرِ زمین سرنگوں میں چھُپا کر جنگی جُرم کی مرتکب ہو رہی ہے اور یہ ایک حقیقت ہے: بائڈن

2065233
امریکہ دوبارہ اسرائیل کے سامنے ڈھال بن گیا

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے ایک دفعہ پھر اسرائیل کو، غزّہ کے شفاء ہسپتال پر حملوں کے معاملے میں، حق بجانب قرار دیا ہے۔

بائڈن نے سان فرانسسکو میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

ایک صحافی کے، ہسپتالوں کے تحفظ سے متعلق، بائڈن کے سابقہ بیان کی یاددہانی کروانے اور شفاء ہسپتال پر حملوں کی وجہ دریافت کرنے پر بائڈن نے دوبارہ اسرائیل کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "حماس، اپنے فوجیوں اور ہیڈ کوارٹر کو ہسپتال کے نیچے زیرِ زمین سرنگوں میں چھُپا کر جنگی جُرم کی مرتکب ہو رہی ہے اور یہ ایک حقیقت ہے "۔

بائڈن نے اسرائیلی کاروائیوں  کو "حملہ" قرار دینے سے انکار کیا اور کہا ہے کہ اسرائیل نہ تو  بھاری فوجی تعداد کے ساتھ ہسپتال گیا ہے اور نہ ہی اس نے ہسپتال پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل نے ہسپتال میں تباہی نہیں مچائی صرف مسلح فوجیوں کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہوا ہے"۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ "کیا آپ ، شفاء ہسپتال کے نیچے حماس  ہیڈ کوارٹر سے متعلق، امریکہ کے پاس موجود شواہد کی تفصیل فراہم کر سکتے ہیں؟"

جواب میں بائڈن نے کہا ہے کہ " نہیں میں یہ بات آپ کو نہیں بتا سکتا"۔

صحافی کے اس سوال کہ جواب میں کہ "کیا آپ اپنے پاس موجود معلومات کی صحت  کی طرف سے مطمئن ہیں؟ بائڈن نے کہا ہے کہ "ہاں ہمیں ان معلومات کے درست ہونے کا یقین ہے"۔

شفاء ہسپتال کے بارے میں بات کرتے ہوئے بائڈن نے کہا ہے کہ " میں آج مصروفیت کی  وجہ سے سب کچھ نہیں دیکھ سکا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ ہسپتال میں انکیوبیٹر لائے گئے ہیں۔ ہسپتال کے انسانوں کے لئے دیگر امداد لائی گئی اور ڈاکٹروں کے حوالے کی گئی  ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کو نقصان سے بچنے کا موقعہ فراہم کیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں