ایک ماہ کے دوران ہمارے 55 اڈوں پر ایرانی نوازگروپوں نے حملے کیے ہیں: پینٹاگون

پینٹاگون کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس  میں  اس حوالے سے بتایا کہ  سترہ اکتوبر سے اب تک عراق میں ہمارے اڈوں پر 27 اور شام میں 28 کل 55 بار حملے کیے گئِے ہیں جن میں ہمارے 59 اہلکار معمو لی زخمی ہوئے تھے

2064633
ایک ماہ کے دوران ہمارے 55 اڈوں پر ایرانی نوازگروپوں نے حملے کیے ہیں: پینٹاگون

امریکی امور دفاع  پینٹاگون نے بتایا ہے کہ  سترہ اکتوبر سے اب تک عراق اور شام میں ہمارے اڈوں پر 55 حملے کیے گئے ہیں۔

 پینٹاگون کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس  میں  اس حوالے سے بتایا کہ  سترہ اکتوبر سے اب تک عراق میں ہمارے اڈوں پر 27 اور شام میں 28 کل 55 بار حملے کیے گئِے ہیں جن میں ہمارے 59 اہلکار معمو لی زخمی ہوئے تھے۔

 صابرینہ سنگھ نےبتایا کہ ہمارے اڈوں پر حملوں میں ایرانی نواز گروپ ملوث ہیں جنہیں جواب دینے کا امریکہ پورا اختیار رکھتا ہے ۔

نائب ترجمان نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے غزہ سے باہر پھیلاو روکنے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں