امریکی فوجی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ،5 امریکی فوجی ہلاک

امریکی یورپی کمانڈ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق، امریکی جنگی طیارہ فوجی تربیتی مشقوں میں ایندھن بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہوا جس میں سوار پانچوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے

2063589
امریکی فوجی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ،5 امریکی فوجی ہلاک

 بتایا گیا ہے کہ امریکہ کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گرکر تباہ ہوگیا ہے  جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

امریکی یورپی کمانڈ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق، امریکی جنگی طیارہ فوجی تربیتی مشقوں میں ایندھن بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہوا جس میں سوار پانچوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

امریکی فوج نے طیارے کی قسم یا اس مقام کی تفصیلات جاری نہیں کیں جہاں طیارہ محو  پرواز تھا۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر رکھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں