"شمالی کوریا کا مالی بحران" نیپال میں بھی سفارت خانہ بند کردیا

یان ہاپ کی خبر کے مطابق، پیانگ یانگ انتظامیہ  نے نیپال میں اپنے سفار خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد  نئی دہلی میں متعین اس کا سفارت خانہ  تمام سرگرمیاں سر انجام دے گا

2063020
"شمالی کوریا کا مالی بحران" نیپال میں بھی سفارت خانہ بند کردیا

شمالی کوریا نے بعض افریقی ممالک اور اسپن کے بعد اب نیپال میں بھی اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یان ہاپ کی خبر کے مطابق، پیانگ یانگ انتظامیہ  نے نیپال میں اپنے سفار خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد  نئی دہلی میں متعین اس کا سفارت خانہ  تمام سرگرمیاں سر انجام دے گا۔

 نیپالی پریس کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم پشپا کمل داہال پراچندا کے دفتر نے اعلانیئے میں  کہا ہے کہ  شمالی کوریا نے یہ فیصلہ اپنی مالی پریشانیوں کی بنا پر کیا ہے ،شمالی کوریائی سفیر  جو یونگ مان  نے اس سلسلے میں  الوادع ملاقات بھی  کی تھی۔

 شمالی کوریا نے نیپال کے ساتھ سن 1974 میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

 کچھ عرصہ قبل ہیں شمالی کوریا نے  انگولا، یوگنڈا اور اسپین میں بھی اپنے سفارت خانے بند کر دیئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں