"ہمیں یقین ہے کہ جنگ بندی سے فی الحال حماس کو فائدہ پہنچے گا۔" امریکہ

"ہمیں یقین نہیں  ہے کہ اب ہونے والی  جنگ بندی ایک درست جواب ہو گا، ہمیں یقین ہے کہ اسوقت  جنگ بندی سے حماس کو فائدہ ہوگا۔"

2058100
"ہمیں یقین ہے کہ جنگ بندی سے فی الحال حماس کو فائدہ پہنچے گا۔" امریکہ

امریکی انتظامیہ نے شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں ہونے والے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مطالبات پر تبصرہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ : "ہمیں یقین ہے کہ جنگ بندی سے فی الحال حماس کو فائدہ پہنچے گا۔"

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے پریس کے ارکان کے سوالات کے جوابات دیے۔

غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے خیال کے بارے میں کربی نے کہا کہ "ہمیں یقین نہیں  ہے کہ اب ہونے والی  جنگ بندی ایک درست جواب ہو گا، ہمیں یقین ہے کہ اسوقت  جنگ بندی سے حماس کو فائدہ ہوگا۔"

کربی نے نوٹ کیا کہ ان کا ملک جنگ بندی کے بجائے غزہ میں تشدد سےراہ فرار کرنے کے خواہاں  اور شہریوں کے انخلا و انسانی امداد  علاقےتک پہنچانے کو سہل بنانے  کے لیے "عارضی انسانی توقف" کا خیرمقدم کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں