روس: فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کا قیام ضروری ہے

ہم چاہتے ہیں مسئلے کا حل تلاش کیا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ مسئلے  کا حل فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کے قیام میں مضمر ہے: دمتری پیسکوف

2055233
روس: فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کا قیام ضروری ہے

روس نے، اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کے بارے میں، کہا ہے کہ فوری طور پر فائر بندی کی اور فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کے بارے میں اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

پیسکوف نے حماس  کی زیرِ حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا اور  کہا ہے کہ  "یہ ہمارا حتمی موقف ہے۔ یقیناً ہم حماس سے تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کی اپیل کرتے ہیں"۔

حماس کے زیرِ حراست روسی یرغمالیوں کے بارے میں پیسکوف نے کہا ہے کہ "ہم نے، جھڑپوں کے تمام فریقین کے ساتھ رابطے کے لئے تمام مواقع سے استفادہ کیا ہے اور یہ کوششیں جاری رہیں گی"۔

یرغمالیوں کی تعداد کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ "یہاں سے اندازاً کوئی تعداد بتانا درست نہیں ہو گا۔ میں پوری تعداد نہیں بتا سکتا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی فریق کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ روسی فریق کا موقف حتمی ہے۔ صدر پوتن متعدد دفعہ کہہ چُکے ہیں کہ ہم، ہر طرح کی دہشت گردی کی مذّمت کرتے ہیں ۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں  کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے اور فوری فائر بندی کے خواہش مند ہیں۔ ہم چاہتے ہیں مسئلے کا حل تلاش کیا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ مسئلے  کا حل فلسطینیوں کے لئے ایک آزاد حکومت کے قیام میں مضمر ہے"۔



متعللقہ خبریں