غزہ کو مزید امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  نے اطلاع دی ہے کہ 21 اکتوبر سے رفح  کی سرحد کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے والے انسانی امداد کے ٹرکوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے

2055053
غزہ کو مزید امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  نے اطلاع دی ہے کہ 21 اکتوبر سے رفح  کی سرحد کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے والے انسانی امداد کے ٹرکوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے اپنی یومیہ  پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

 ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ  غزہ کو ابھی تک ایندھن کی کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی نےبھی خبردار کیا کہ ہم ایندھن کے ٹینکرز  کی سطح انتہائی کم نظر آ رہی ہے  جبکہ صرف چند دن کا ایندھن بچا ہے۔

دویارچ نے کہاکہ اسپتال بہت مشکل حالات میں ہیں اور تقریباً 5 ہزار مریض شفا اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں 700 مریضوں کی گنجائش ہے۔

ترجمان نے بتایا  کہ  کل 20 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، 21 اکتوبر سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔

دویارچ نے یاد دلایا کہ بحران سے پہلے تقریباً 450 امدادی ٹرک ایک دن میں خطے میں داخل ہوتے تھے مگرموجودہ امداد ناکافی ہے۔

دویارچ نے  کہا  کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو اقوام متحدہ کے عدالتی اداروں میں سے کسی ایک کو غزہ میں الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر حملے کی تحقیقات کا اختیار دینا چاہیے۔

دویارچ نے کہا  کہ اقوام متحدہ کی تنصیبات کے خلاف حملوں کی خود بخود تحقیقات کی جاتی ہیں، قانون کی تمام خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 400 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

او سی ایچ اے نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہو گئی ہے اور اعلان کیا کہ ان کے خیال میں زیر بحث افراد یا تو مر چکے ہیں یا ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں