کیا اسرائیل جنگی قوانین کا احترام کرتا ہے؟ بائیڈن جواب گول کرگئے

اسرائیل کے دورے سے واپسی پر طیارے میں پریس کو بیان دیتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ کیا آپ کے خیال میں اسرائیل جنگی قانون کے  احترام  میں  حرکت کرتا ہے؟  تو امریکی صدر نے اپنا سوال لا جواب چھوڑ دیا

2053105
کیا اسرائیل جنگی قوانین کا احترام  کرتا ہے؟ بائیڈن جواب گول کرگئے

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا اسرائیل نے جنگی قوانین کے مطابق کارروائی کی ہے۔

اسرائیل کے دورے سے واپسی پر طیارے میں پریس کو بیان دیتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ کیا آپ کے خیال میں اسرائیل جنگی قانون کے  احترام  میں  حرکت کرتا ہے؟  تو امریکی صدر نے اپنا سوال لا جواب چھوڑ دیا۔

سوال کا جواب دینے کے بجائے بائیڈن نے کہا کہ آپ سے بات کر کے اچھا لگا، انہوں نے یہ کہہ کر پریس کے ارکان سے ملاقات کا اختتام کیا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اسرائیلی پریس میں ان خبروں کی بھی تردید کی تھی جن میں امریکی انتظامیہ کے اہلکاروں نے کہا تھا کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کی تو امریکی فوج اس لڑائی میں اسرائیلی فوج کا ساتھ دے گی۔

غزہ کے خلاف اسرائیل کی ممکنہ زمینی کارروائی کو منسوخ کرنے کے امکان کے بارے میں بائیڈن نے محض یہ کہا کہ اسرائیلی اور امریکی فوجی حکام اس بات پر بات چیت کر رہے ہیں کہ متبادل کیا ہو سکتا ہے۔

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں امریکی شہریوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسرائیل سے واپسی پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت میں بائیڈن نے کہا کہ سیسی نے ابتدائی طور پر غزہ جانے کے لیے تقریباً 20 ٹرکوں کے لیے سرحد کھولنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں