کینیا میں95 بیمار طللباکے ٹسٹ کروانے کے باوجودبیماری کا پتہ نہ چل سکا

وزیر صحت سوسن ناخومیچا نے بتایا کہ انہیں اب تک طلباء پر کئے گئے 5 ٹیسٹوں میں کوئی نتیجہ نہیں ملا ہے اور اضافی نمونے مزید جانچ کے لیے دارالحکومت نیروبی بھیج دیے گئے ہیں

2046797
کینیا میں95  بیمار طللباکے  ٹسٹ کروانے کے باوجودبیماری کا پتہ نہ چل سکا

کینیا میں بیمار پڑنے والے اور اسپتال میں داخل 95 طلبہ کے ٹیسٹوں کے باوجود ان کی بیماری کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

وزیر صحت سوسن ناخومیچا نے بتایا کہ انہیں اب تک طلباء پر کئے گئے 5 ٹیسٹوں میں کوئی نتیجہ نہیں ملا ہے اور اضافی نمونے مزید جانچ کے لیے دارالحکومت نیروبی بھیج دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اریگی گرلز ہائی اسکول میں تعلیم کا جاری رہنا جہاں سوشل میڈیا پر جھلکنے والی تصاویر میں فالج اور تھرتھراہٹ جیسے عوارض میں مبتلا طالبات کو دیکھا گیا، تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

جب کہ زیادہ تر والدین اپنے بچوں کو اسکول سے باہر لے گئے، وزارت کے اہلکار تعلیم جاری رکھنا چاہتے  ہیں ۔

ہسپتال میں جہاں والدین کا بے چینی سے انتظار جاری تھا، وہیں کچھ ماہرین نے تبصرہ کیا کہ یہ تکلیف طلباء کے جسم میں الیکٹرولائٹ کی سطح میں عدم توازن کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں