قاراباغ میں امریکہ کی توجہ انسانی صورتحال پر مرکوز ہے، جان کربی

قارا باغ میں"ایک طویل المدت ایک بین الاقوامی آزاد نگران مشن" کی تعیناتی ضروری ہے، امریکی دفتر خارجہ

2046070
قاراباغ میں امریکہ کی توجہ انسانی صورتحال پر مرکوز ہے، جان کربی

متحدہ امریکہ کا کہنا ہے کہ قارا باغ میں ان کی توجہ "انسانی صورتحال" پر مرکوز ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے بتایا کہ ہم  نے ابتدائی طور پر آرمینیا ہجرت کر نے والے قارا باغ  کے سابق رہائشیوں کے لیے "11 ملین ڈالر کی انسانی امداد" فراہم کی  ہے۔

امریکہ کی ایک ٹیم  کو امداد کے انتظام کے لیے خطے میں تعینات کرنے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے  کربی نے کہا، "لہذا، ہم انسانی صورتحال پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور  متاثرین کے مصائب کو کم کرنے کے لیے  ہر ممکنہ  کوششیں  کر رہے ہیں۔"

امریکی دفترِ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل  نے  قارا باغ میں"ایک طویل المدت ایک بین الاقوامی آزاد نگران مشن" کی تعیناتی کا تقاضا پیش کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے وفد کے تعین کہ  "قارا باغ  میں شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا گیا، زراعت، مویشیوں یا انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا" پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے  نائب ترجمان نے کہا، "اقوام متحدہ کے تبصرے سے امریکہ کا نقطہ نظر نہیں بدلے گا۔ ہم اس یقین پر قائم رہیں گے کہ  قاراباغ میں  ایک طویل مدتی آزاد بین الاقوامی نگرانی مشن کی سخت  ضرورت ہے۔"

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں آذربائیجان کی دعوت پر خطے کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے وفد نے  لاچن  فرنٹ لائن اورخانقندی شہر کا  جائزہ لینے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ ، "وفد نے اطلاع دی  ہے کہ انہیں آرمینیائی شہریوں کے خلاف تشدد کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی علاقے کے  شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔"



متعللقہ خبریں