میکسیکو: کلیسا کی چھت گر گئی، 7 افراد ہلاک، 30 ملبے میں محصور

کلیسا کی چھت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30 ملبے تلے دب  گئے، ملبے تلے دبے افراد میں کثیر تعداد میں بچے بھی شامل ہیں

2044810
میکسیکو: کلیسا کی چھت گر گئی، 7 افراد ہلاک، 30 ملبے میں محصور

میکسیکو میں ایک کلیسا کی چھت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30 ملبے تلے دب  گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیڈیڈ ماڈیرو  میں واقع سانٹا کروز کلیسا کی چھت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد  بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت کلیسا میں تقریباً 100 افراد موجود تھے۔

اندازے کے مطابق ملبے تلے دبے افراد میں کثیر تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔

تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں