سوڈان میں سال کے آغاز سے اب تک ڈینگی بخار کے باعث 11 افراد ہلاک

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک ملک میں ڈینگی بخار کے تقریباً 1000 کیسز کا پتہ چلا ہے اور اس وائرس کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

2044036
سوڈان میں سال کے آغاز سے اب تک ڈینگی بخار کے باعث 11 افراد ہلاک

سوڈان میں سال کے آغاز سے اب تک ڈینگی بخار کے باعث 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک ملک میں ڈینگی بخار کے تقریباً 1000 کیسز کا پتہ چلا ہے اور اس وائرس کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وائرس 8 ریاستوں میں دیکھا گیا اور مشرق میں گدریف سب سے زیادہ کیسز والی ریاست ہے۔

وزارت نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے اداروں اور اہلکاروں کی وارننگ کو مدنظر رکھیں۔

وزارت صحت نے کل اعلان کیا تھا کہ ملک میں ہیضے کی وجہ سے 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مشرق میں ہیضے اور ڈینگی بخار کے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں 15 اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے یہ بھی خبردار کیا کہ ہیضہ، ڈینگی بخار، خسرہ اور ملیریا پھیل رہے ہیں اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں