روس: مغرب کی مضحکہ خیز حرکتیں یوکرین کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں

امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرینی فوج کو مسلح کر رہے ہیں اور یوکرین غیر تربیت یافتہ فوجیوں سے بے معنی حملے کروا کے انہیں موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے: وزیر دفاع سرگے شوئے

2042553
روس: مغرب کی مضحکہ خیز حرکتیں یوکرین کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں

روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ ہم نے ماہِ ستمبر کے دوران بھاری تعداد میں یوکرینی فوج کا اسلحہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ تباہ کئے گئے اسلحے میں امریکی ایم777 توپ سسٹم ، جرمن لیپرڈ ٹینک، برطانوی چیلنجر ٹینک سمیت 2 ہزار 700 سے زائد اسلحہ اور فوجی ساز و سامان شامل ہے۔

سرگے شوئے گو نے دارالحکومت ماسکو میں وزارت دفاع کے حکام کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس میں روس بحیرہ اسود بحری بیڑے کے کمانڈر وِکٹر سوکولوف نے بھی آن لائن شرکت کی کہ یوکرین جن کی ہلاکت کا دعوی کر چکا ہے۔

وزیر دفاع شوئے گو نے اجلاس میں یوکرین کی صورتحال کا جائزہ  لیا اور کہا ہے کہ یوکرینی فورسز کو شکست دینے کے لئے روس کی فوجی یونٹیں فعال کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کپیانسک کی سمت میں سنکووکا اور پیٹروپاولووکا کے جوار میں کنٹرول بڑے پیمانے پر وسیع کر دیا گیا ہے۔

شوئے گو نے کہا ہے کہ پوری فرنٹ لائن پر یوکرین کی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ماہِ ستمبر میں ہم نے یوکرین کو 17 ہزار سے زائد فوجیوں کا جانی نقصان اور 7 امریکن بریڈلے گاڑیوں، 77 امریکن ایم 777 توپ سسٹموں، جرمن، فرنچ، پولش اور امریکہ سے لائے گئے موٹر والے توپ سسٹموں ، 2 جرمن لیپرڈ ٹینکوں، ایک برطانوی چلینجر ٹینک سمیت 2 ہزار 700 سے زائد فوجی ساز و سامان کا نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرینی فوج کو مسلح کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں اور یوکرین غیر تربیت یافتہ فوجیوں سے بے معنی حملے کروا کے انہیں موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے۔مغرب اور اس کے یوکرینی حامیوں کی یہ مضحکہ خیز حرکتیں صرف اور صرف یوکرین کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں"۔

شوئے گو نے کہا ہے کہ ان شرائط کے تحت ہم اپنے فوجیوں کے تجربے کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں جدید اسلحے اور تربیت سے لیس کریں گے اور اپنی عملی پلان کو نہایت مستحکم شکل میں 2025 تک جاری رکھنے کی صورت میں اپنے اہداف حاصل کر لیں گے۔

روس فوج  میں بھرتیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک فوجی علاقوں میں فوجی افسران کی تعداد میں 11 ہزار کا اور ایگریمنٹ پر بھرتی کئے گئے فوجیوں کی تعداد میں 30 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں