روس بیرنٹس یورو۔آرکٹک کونسل سے نکل گیا

مغربی ممالک کی غلطیوں نے فارمیٹ کو غیر موئثر کر دیا ہے، موجودہ شرائط میں ہم روس کے بیرنٹس یورو۔آرکٹک کونسل سے نکلنے کا اعلان کرنے پر مجبور ہیں: روس وزارت خارجہ

2039216
روس بیرنٹس یورو۔آرکٹک کونسل سے نکل گیا

روس، بیرنٹس یورو۔آرکٹک کونسلBEAC  سے نکل گیا ہے۔

روس وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "بیرنٹس یورو۔آرکٹک کونسل 30 سال سے شمال میں استحکام کی خاطر موئثر کام کرنے والا ایک فارمیٹ ہے۔ بیرنٹس یورو۔آرکٹک کونسل میں شامل ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور یورپی کمیشن پر مشتمل مغربیوں نے اس  فارمیٹ کو غیر موئثر کر دیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ان ممالک کی غلطیوں کے باعث کونسل کی کاروائیاں 2022 سے جمود کا شکار ہو گئی ہیں"۔

بیان میں  فن لینڈ  کی طرف سے ٹرم چیئرمین شپ  کی باری کی خلاف ورزی کرنے اور کونسل کی صدارت روس کو منتقل نہ کرنے کا ذکر کیا گیا  اور کہا گیا ہے کہ "موجودہ شرائط میں ہم روس کے بیرنٹس یورو۔آرکٹک کونسل سے نکلنے کا اعلان کرنے پر مجبور ہیں"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "روس شمالی علاقوں کے بارے میں اپنے قومی اہداف  کو پورا کرنا جاری رکھے گا"۔

واضح رہے کہ بیرنٹس یورو۔آرکٹک کونسل BEAC بیرنٹس ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کی خاطر 1993 میں قائم کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں