مالی: 2 دہشتگردانہ حملے، 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک

مالی میں دہشت گردی کے 2 مختلف حملوں میں 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں

2034630
مالی: 2 دہشتگردانہ حملے، 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک

مالی میں دہشت گردی کے 2 مختلف حملوں میں 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مالی مسلح افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹمبکٹو کے علاقے میں دریائے نائجر میں محوِ سفر ایک مسافر  کشتی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

کشتی کی موٹر پر 3 راکٹ گرائے گئے  ہیں ۔ حملے کے نتیجے میں کشتی کے 49 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشتی پر   300 مسافر  سوار تھے۔ حملے میں  شدید نقصان اٹھانے کے باوجود کشتی کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

دوسرا دہشت گردانہ حملہ 'گاو'  کے علاقے میں متعین فوجیوں پر کیا گیا ہے۔ حملے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں دونوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری مغرب القاعدہ  AQIMکے ساحل ونگ نصری الاسلام اور مسلم  JNIM نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں