ابھی بھی وقت ہے دنیا کو بدترین تباہی سے بچایا جا سکتا ہے: گٹرس

ابھی بھی وقت ہے ماحولیاتی بحران کو بدترین شکل اختیار کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ ہمارے پاس ضائع کرنے کے لئے وقت نہیں رہا: انتونیو گٹرس

2034153
ابھی بھی وقت ہے دنیا کو بدترین تباہی سے بچایا جا سکتا ہے: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تباہی شروع ہو گئی ہے۔ موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں گٹرس نے کہا ہے کہ سائنس دان ایک طویل عرصے سے فوسل ایندھن پر انحصار کے ممکنہ خطرات سے متنبہ کر رہے ہیں اور اب حالات یہ ہیں کہ موسمیاتی واقعات سے دنیا کا ہر گوشہ متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا سیّارہ شدید گرمی کے دور سے گزرا ہے۔ حالیہ موسم گرما اس وقت تک کا گرم ترین موسم گرما تھا۔ موسمیاتی تباہی کا آغاز ہو چکا ہے"۔

گٹرس نے کہا ہے کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اس معاملے میں مزید کاروائیوں کی ضرورت کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ ملکی رہنماوں کو ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے متحرک ہونا چاہیے۔ ابھی بھی وقت ہے ماحولیاتی بحران کو بدترین شکل اختیار کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ ہمارے پاس ضائع کرنے کے لئے وقت نہیں رہا"۔



متعللقہ خبریں