2023 شدید گرم ترین سال ثابت ہوا

یورپی یونین   کے مالی تعاون سے چلاءی جانے والی  کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے اعداد و شمار کے مطابق اوسط درجہ حرارت 2023 کے  ماہ جون، جولائی اور اگست میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے

2033941
2023 شدید گرم ترین سال ثابت ہوا

اس سال کا شمالی نصف کرہ موسم گرما ر میں ریکارڈ حد تک گرمی دیکھی گئی ہے۔

یورپی یونین   کے مالی تعاون سے چلاءی جانے والی  کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے اعداد و شمار کے مطابق اوسط درجہ حرارت 2023 کے  ماہ جون، جولائی اور اگست میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

2023 کے موسم گرما میں  درجہ حرارت اوسط سے 0.66 ڈگری بڑھ کر 16.77 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

اس سال کے پہلے 8 مہینوں کی پیمائش کے ساتھ، 2023 اب تک 2016 کے بعد ریکارڈ گرم ترین سال رہا ہے۔

2023 میں اوسط درجہ حرارت 2016 سے صرف 0.01 ڈگری نیچے رہا۔

نارمل سمندری سطح کا درجہ حرارت شمالی بحر اوقیانوس اور تمام سمندروں میں بھی ماپا گیا۔

یورپ میں گرمیوں کے مہینوں میں سمندروں میں گرمی کی لہر دیکھی گئی ہے۔

آئرلینڈ اور برطانیہ میں جون میں اور بحیرہ روم میں جولائی اور اگست میں گرمی کی لشدید ترین   لہر  ریکارڈ کی گئی۔

اس موسم گرما میں ترکیہ اور مغربی یورپ میں بھی اوسط سے زیادہ بارش ہوئی ہیں۔

ان تمام علاقوں میں  بارشوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور  شمال مشرقی شمالی امریکہ، ایشیا کے کچھ حصوں، چلی، برازیل اور آسٹریلیا کے شمال مغرب میں بھی سیلاب آئے ہوئے ہیں۔

اس کے برعکس، جون، جولائی اور اگست کے مہینے آئس لینڈ، الپس، شمالی اسکینڈینیویا، وسطی یورپ، زیادہ تر ایشیا، کینیڈا، جنوبی شمالی امریکہ، اور تقریباً تمام جنوبی امریکہ میں اوسط سے زیادہ خشک تھے۔

اس   خشک سالی کی وجہ سے   کئی مقامات پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے ۔



متعللقہ خبریں