اناج معاہدے کی بحالی کے لیے ہم ترکیہ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ

ہم اقوام متحدہ اور ترکیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو اناج اقدام کو ممکن اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کوششیں صرف کر رہے ہیں

2031779
اناج معاہدے کی بحالی کے لیے ہم ترکیہ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے بحیرہ اسود کے اناج راہداری معاہدے کے تناظر میں اہم سفارتی کوششوں پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے  وزیر خارجہ حاقان  فیدان کی  کل ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں  اناج اقدام کی تجدید کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

روس کے اناج اقدام کو ختم کرنے کے فیصلے سے غذائی عدم تحفظ کے خلاف جدوجہد کرنے والے معاشروں کو نقصان پہنچنے کا ذکر کرنے والے  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا،"ہم ترکیہ اور دوسرے ممالک کی طرف سے روس کو معاہدے میں واپس لانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

ترجمان نے بتایا کہ ہم اقوام متحدہ اور ترکیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو اناج اقدام کو ممکن اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کوششیں صرف کر رہے ہیں۔

"ہم بحیرہ اسود کے اناج راہداری معاہدے کے تناظر میں اپنے نیٹو اتحادی ترکیہ کی سفارتی اور آپریشنل کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔" کہنے والے  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہم  ترکیہ کے تعمیری کردار کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ماسکو میں  لاوروف کے ہمراہ پریس کانفرس میں  بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے  کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ "ہمارے ملک کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے  ایک نیا تجویزی پیکج تیار کیا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں یہ چیز اقدام کا جانبر کرنے میں  موزوں زمین  تیار کرے گی۔"

اس حوالے سے اپنے امور کو جاری رکھنےکا ذکر کرنے والے فیدان نے  بتایا تھا کہ"یہ معاہدہ  عالمی خوراک  کے تحفظ اور بحیرہ اسود کے استحکام و امن کے لیے حد درجے اہم ہے۔"

 

 



متعللقہ خبریں