نائیجیریا: انسانی اموات ہی نہیں گمشدگیوں میں بھی مسلسل اضافہ

اس وقت تک 23 ہزار سے زائد افراد کی گمشدگی  ریکارڈ کی جا چکی ہے لیکن حکومت ان واقعات کے مقابل چُپ سادھے ہوئے ہے: عیسیٰ سانوسی

2030055
نائیجیریا: انسانی اموات ہی نہیں گمشدگیوں میں بھی مسلسل اضافہ

نائیجیریا کے شمال مشرق میں 14 سال سے جاری دہشت گردانہ واقعات کی وجہ سے23 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور الامین وقف نائیجیریا  کے ڈائریکٹر عیسیٰ سانوسی نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے ہزاروں افراد لا پتہ ہو چُکے ہیں۔

سانوسی نے کہا ہے کہ ملک میں 14 سال سے جاری دہشت گردی کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔  اس وقت تک 23 ہزار سے زائد افراد کی گمشدگی  ریکارڈ کی جا چکی ہے لیکن حکومت ان واقعات کے مقابل چُپ سادھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں 2000 کے سالوں سے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام تخریبی کاروائیاں کر رہی ہے۔ دہشت گرد تنظیم کی طرف سے  2009 سے لے کر اب تک کئے گئے اجتماعی دہشت گردانہ حملوں میں ہزاروں افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

بوکو حرام 2015 سے ملک کے سرحدی ہمسائیوں کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی دہشت گردانہ حملے کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں